پاکستان ہماری شناخت، آزادی کی نعمت اللہ کا بڑا انعام ہے،سید نہال ہاشمی

ہفتہ 16 اگست 2025 23:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)سندس فاؤنڈیشن کراچی کے تحت پاکستان کی78 ویں سالگرہ کے موقع پر معرکہ حق جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سابق سینٹر سید نہال ہاشمی تھے ایڈمنسٹریٹر ربان مجید، ڈاکٹر عدنان مجید اور خرم عباس بھٹی ،واصف طارق کے علاوہ دیگر شرکا نے شرکت کر کے سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر نہال ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان آج 78 برس کا ہو گیا ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم نے پاکستان کو کیا دیا آج ہم آزاد فضاں میں سانس لے رہے ہیں اس کے پیچھے ایک نہ ختم ہونے والی داستان ہے آزادی کی تحریک میں لاکھوں شہدا کا لہو شامل ہے ہمیں آزادی کی قدر کرتے ہوئے ملک کے استحکام ترقی خوشحالی کے لیے خود کو وقف کرنا ہوگا اسی میں ہماری بقا ہے پاکستان ہماری شناخت ہے جس پر ہمیں فخر ہونا چاہیے پاکستان ہے تو ہم ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے لیے افواج پاکستان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا جو پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے جانوں کے نذرانے دیکر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر ربان مجید اور ڈاکٹر عدنان مجید نے جشن ازادی کی تقریب کے مہمان خصوصی و دیگر شرکا کی امد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر سید نہال ہاشمی نے تقریب میں شریک بچوں اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک بھی کاٹا ۔