ڈیف اینڈ ڈمب سکول شاہدرہ کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 16 اگست 2025 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) ڈیف اینڈ ڈمب ویلفیئر سوسائٹی شاہدرہ کے زیر اہتمام ڈیف اینڈ ڈمب ہائی سکول میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

تقریب کی مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایسوسی ایشن پروفیسر آمنہ سعدیہ تھیں، جبکہ رانا اطہر فاروق ایڈووکیٹ نے تقریب کی صدارت کی ۔چیئرمین ڈیف اینڈ ڈیمز ویلفیئر سوسائٹی عمر شیخ نے اس موقع پر مہمانان گرامی کو میڈل پہنائے۔ ملی ترانوں کی گونج میں پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب کے اختتام پر ڈیف اینڈ ڈمز بچوں کی بحالی اور بہبود کیلئے پروفیسر آمنہ مسعود نے عمر شیخ کو چیک بھی پیش کیا۔