ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کےلئے مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا کردار قابل تعریف ہے، رانا مقصود افضل ایڈووکیٹ

ہفتہ 16 اگست 2025 20:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) مسلم لیگ ن لائرز فورم ملتان کے ڈویژنل سینئر نائب صدر رانا مقصود افضل خاں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا کردار قابل تعریف ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا 78واں یوم آزادی جس بھرپور انداز سے منایا گیا اس پر پوری قوم اور قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، میاں نواز شریف، وزیر اعظم میاں شہباز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قومی یکجہتی اور معاشی ترقی کےلئے کی جانے والی کوششوں کا دنیا اعتراف کرتی ہے۔

مقصود افضل نے کہا کہ پاکستان کو کوئی اب میلی نظر سے نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڈ،وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان،پراسیکیوٹر پنجاب سید فرہاد شاہ کو اعزازات ملنے پر مبارک باد پیش کی کرتے ہوئے کہا کہ ان شخصیات کو ایوارڈ کا ملنا ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے ۔