ڈاکٹر عشرت العباد خان کا ایم پی پی اسلام آبادکے عہدیدار شیخ اعجاز کے بھائی شیخ اکرام کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار

اتوار 17 اگست 2025 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ایم پی پی اسلام آبادکے عہدیدار شیخ اعجاز کے بھائی شیخ اکرام کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے شیخ اعجاز کے نام تعزیتی پیغام میں مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور انکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعا کی کہ اللہ شیخ اعجاز اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ مرکزی کمیٹی، اسلام آباد رگنائزنگ کمیٹی نے بھی مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے اور کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں میں ہم آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔