پیمرا لاہور میں 6 کنال سے زائد اراضی پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کافیصلہ

اتوار 17 اگست 2025 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے لاہور میں اپنی 6 کنال سے زائد اراضی پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیمرا کے مطابق ماڈل ٹائون ایکسٹنشن لاہور پر 6 کنال 2 مرلہ پلاٹ پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ڈیزائن،تعمیر،فنانس، دیکھ بھال آپریٹ اور منتقلی کی بنیاد پر کثیر المنزلہ عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔