فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے راشن کی تقسیم جاری

اتوار 17 اگست 2025 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) خیبر پختونخوا میں پاک فوج کے فلڈ ریلیف آپریشن میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی ہدایت کے مطابق خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے راشن کی تقسیم جاری ہے،پاک فوج کے ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باوجود بونیر ، شانگلہ اور سوات کے مختلف علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے خواڑ بانڈہ کے علاقے میں راشن پہنچایا ہے،راشن میں آٹا ، چاول، دالیں ، ملک پاوڈر، نمک اور چائے کی پتی اور کوکنگ آئل شامل ہیں۔پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز دور دراز علاقوں سے زخمیوں ، عورتوں اور بچوں کو محفوظ مقام تک بھی پہنچا رہے ہیں جبکہ پاک فوج کے ڈاکٹرز نے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ بھی لگا لیا ہے جہاں مفت ادویات کی تقسیم جاری ہیں، پاک فوج سیلاب زدگان کی بحالی تک عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی۔