چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کے مطابق 21لاکھ گھروں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے،صوبائی وزیرسید ناصر حسین شاہ

اتوار 17 اگست 2025 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) صوبائی وزیر توانائی،ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کے مطابق 21لاکھ گھروں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، آٹھ لاکھ گھر مکمل جبکہ سندھ رولر سپورٹ کے ذریعے 12لاکھ سے زائد خواتین اپنے پیروں پر کھڑی ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن اور وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات کے تحت سندھ حکومت عوامی فلاحی منصوبوں پر عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے کچی آبادیوں کی بہتری اور ری سیٹلمنٹ کے لئے نجمی عالم نے بہترین منصوبہ پیش کیا ہے،کراچی میں ٹریفک کے دبائو کو کم کرنے کے لیے بڑے منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کو بہتر اور متبادل سفری سہولیات کے لیے نئے لنک روڈ اور لوپس کے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔