معرکہ حق نے پاکستان کے عزت اور وقار میں 50گناہ اضافہ کیا ہے، کرنل(ر) سید جمشید شاہ

اتوار 17 اگست 2025 19:00

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے مرکزی رہنما کرنل(ر) سید جمشید شاہ نے اتوار کے روز بتایا کہ افواج پاکستان نے جس طرح چندماہ قبل بھارت کو دھول چٹائی ہے اور بھارت کا غرور خاک میں ملایا ہے اس سے پاکستان اور افواج پاکستان نے پوری دنیا کی توجہ حاصل کرلی ہے اور تمام بڑے ممالک پاکستان کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے کیلئے بے تاب ہیں جس کا مطلب یہ ہے پاکستان کا مستقبل تابناک ہے ۔

وہ جے سیون چکوال کے زیراہتمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے بچوں کے درمیان تقریروں اور ملی نغموں کے مقابلوں کی تقریب میں خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابرسلیم محمود بھی موجود تھے۔ مختلف سکولوںکے چالیس سے زائد طلباءطالبات نے مقابلے میں حصہ لیا، نظامت کے فرائض ڈاکٹر اکرام الحق نے سرا نجام دیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملکی سطح پر شہرت پانی والی ڈسٹرکٹ پبلک سکول چکوال کی طالبہ ایمان فاطمہ نے بھی پرمغز تقریر کر کے عوام سے بے پناہ داد حاصل کی، اس موقع پر ایمان فاطمہ کے والد ملک محمد سعید ڈب بھی موجود تھے۔

اس موقع پر 78پاﺅنڈ وزنی کیک بھی کاٹا گیا اور اس موقع پر پاکستان زندہ باداور ا فواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ کرنل سید جمشید شاہ نے اپنے خطاب میں مزید بتایا کہ ضلع چکوال کے تاریخی ، ثقافتی ، عملی اور ادبی ، عسکری تمام رنگوں کو یکجا کیاجارہا ہے اور ہر شعبے میں نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ اس موقع پر تمام طلباءوطالبات میں انعامات کے علاوہ قیمتی تحائف بھی تقسیم کیئے گئے۔\378