خ*جیکب آباد آباد میں 132کے وی کی تار گرنے سے شہرکو بجلی کی فراہمی معطل

اتوار 17 اگست 2025 19:05

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2025ء)جیکب آباد آباد میں 132کے وی کی تار گرنے سے شہرکو بجلی کی فراہمی معطل،صبح سے بند سٹی ون فیڈر کی بجلی تار جڑنے کے باوجود بحال کرنے کے بجائے لوڈشیڈنگ میں بند کردی گئی پی ڈی سی سکھرنے رلیف نہیں دیا :گرڈ انچارج ،سٹی تھری اور انڈس گزشتہ روز سارا دن بند رہے رات کو بجلی بحال کی گئی تفصیلات کے مطابق جیکب ا ٓباد سیپکو کی جانب سے شدید گرمی اور حبس میں بھی بلاجواز غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور دورانیہ بڑھتا جارہا ہے اتوار کے روز ہمایوں میں مبینہ 132کے وی کی تار گرنے کے بہانے شہر کو بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے حبس اور گرمی میں متعدد شہریوں کی حالت غیر ہوگئی منٹھار اور شہباز بے ہوش ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال میں طبی امداد دیکر ہوش میں لایا گیا سب سے زیادہ ریکوری دینے والے سٹی ون فیڈر کو تارجڑنے کے بعد بھی بجلی فراہم کرنے کے بجائے لوڈشیڈنگ کی نام پر بجلی سے محروم رکھا گیا اس سلسلے میں رابطے پر گرڈ انچارج ہادی بخش بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ڈی سی سکھر نے رلیف نہیں دیا اس وجہ سے لوڈشیڈنگ کی گئی ہفتے کو سٹی تھری اور انڈس فیڈر کو بھی سارا دن بجلی سے محروم رکھا گیا رات کو بجلی بحال کی گئی شہریوں نے سیپکو حکام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ سیپکو کی جانب سے غیر اعلانیہ بجلی بند کی جارہی ہے جس کا کوئی حساب نہیںجب بجلی بحال کرنی ہوتی ہے اس وقت جمپر بنانے اور دیگر کام یاد آتے ہیں اسکے بعد اسکا رلیف بھی نہیں دیا جاتا بدترین لوڈشیڈنگ میں سیپکو کا اوپرسے لیکر نیچے تک کا عملہ ملا ہوا ہے کوئی پرسان حال نہیں وزیر پانی و بجلی اور چیئرمیں نیپرا نوٹس لیں۔