مہمند میں حادثے کا شکارہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبے سے سامان چوری کرلیا گیا

اتوار 17 اگست 2025 19:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں گزشتہ دنوں حادثے کا شکارہونے والے ہیلی کاپٹرکا سامان چوری ہوگیا۔پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر کا سامان چوری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے جائے حادثہ سے ہیلی کاپٹرکے ملبے سے سامان چوری کیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کی شناخت یاسین اور باسط کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے ملزمان گرفتارہوئے، ملزمان کا تعلق دریاب کورونہ میچنئی سے ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کو باجوڑ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لئے جانے والا خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے تھے۔