غیر قانونی ٹول پلازہ ختم کرنے پر ڈپٹی کمشنر کے شکر گزار ہیں،پنجگور انجمن تاجران کمیٹی

اتوار 17 اگست 2025 21:20

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء) پنجگور انجمن تاجران کمیٹی کے ترجمان نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے چودہ چوک پولیس چیک پوسٹ کے عقب میں غیر قانونی ٹول پلازہ بنانے کی کوشش کیا گیا تھا لیکن ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون نے بر وقت ایکشن لیتے ہوئے غیر قانونی طور بنائے جانے والی ٹول پلازہ کو گرا دیا اور حکم دیا کہ یہاں کوئی غیر قانونی ٹول ٹیکس نہیں لیا جائے گا اور پنجگور تا گوادر یا سوراب کوئی موٹر وے نہیں بلکے یہ ایک لنک روڈ ہے ٹول پلازہ موٹر وے میں ہوتی ہے جہاں 24 گھنٹے میں پچیس تیس ہزار گاڑیاںوں کی آمد رفت ہوتی ہے انجمن تاجران کمیٹی کے صدر فرید احمد اور کابینہ اراکین نے ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون کے فوری طور اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ڈپٹی کمشنر پنجگور بر وقت یہ قدم نہ اٹھاتے تو یہ غیر قانونی ٹول پلازہ تاجر برادری اور عوام کیلئے بہت غلط استعمال ہوتا اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ غریب عوام کو لوٹنے کے لئے اور بھتہ خوری کا نئی طریقہ کار ہے لنک روڈ پر ٹول پلازہ بنا کر تاجر برادری اور عوام سے ٹیکس لینا سراسر غلط اور غیر قانونی ہوتا۔

(جاری ہے)

ٹول پلازہ موٹر وے پر ہوتے ہیں موٹر وے اتھارٹی اس وقت عمل میں لاتی ہے جب باری اکثریت میں ٹریفک کی آمد و رفت ہو انجمن تاجران کمیٹی کے صدر فرید احمد اور کابینہ ممبران نے ڈپٹی کمشنر پنجگور( ر ) میجر عبدالکبیر زرکون کے اس اقدام کو سراہتے ہووے انکا شکریہ ادا کرتی ہے۔