متاثرہ علاقوں میں میڈیکل ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں،وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال

اتوار 17 اگست 2025 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں فوری طور پر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے وزارت صحت کے تمام متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں میڈیکل ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو ضروری ادویات، ویکسین، اور طبی امداد کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے،وزارت صحت نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور صوبائی حکومت کے ساتھ مربوط کوارڈینیشن کو یقینی بنائیں۔ مصطفی کمال نے کہا کہ این ڈی ایم کے ساتھ ملکر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ،"ہم خیبر پختونخواہ کے متاثرہ افراد اور خاندانوں کے ساتھ مشکل کی گھڑی شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔