راجہ خلیق الزمان کا صحافی خاور حسین کے پراسرار موت پر اظہار افسوس

پیر 18 اگست 2025 01:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) حکومت پاکستان کے ترجمان برائے صوبہ سندھ بیریسٹر راجہ خلیق الزمان انصاری نے کراچی کے سینئر صحافی خاور حسین کی سانگھڑ میں پراسرار موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں بیریسٹر راجہ خلیق الزمان نے صحافی کی پراسرار موت کی ازسر نو شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ واقعی کا سراغ لگایا جاسکے۔ انہوں نے صحافی خاور حسین کے اہل خانی سے دلی تعزیت کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صحافی کے ورثاء سے بھرپور تعاون کیا جائے۔