بیلجیم نے آئندہ موسم سرما کیلئے گیس ذخیرہ کرنے کایورپی یونین کا مقررہ ہدف حاصل کر لیا

پیر 18 اگست 2025 12:18

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) بیلجیم نے آئندہ موسم سرما کیلئے گیس ذخیرہ کرنے کایورپی یونین کا مقررہ ہدف حاصل کر لیا ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق بیلجیم کے گیس ذخائر 92.1 فیصد تک بھرچکے ہیں، جس کے ساتھ ہی اس نے آئندہ موسم سرما کے لیے یورپی یونین کا مقررہ ہدف حاصل کر لیا ہے۔ یہ اعداد و شمار ایگریگیٹڈ گیس اسٹوریج انوینٹری کے جاری کیے گئے ہیں۔

گیس انفراسٹرکچر یورپ کی ویب سائٹ پر شائع ڈیٹا کے مطابق بیلجیم کے نیٹ ورک آپریٹر فلکسیز نے Loenhout میں زیر زمین گیس ذخائر میں 7.745 ٹیرا واٹ آور قدرتی گیس ذخیرہ کر لی ہے کو کل گنجائش کا 92.1 فیصد ہے۔ پرتگال آئندہ موسم سرما کیلئے گیس ذخیرہ کرنے والے یورپی ممالک میں اس وقت سب سے آگے ہے، جہاں ذخائر مکمل طور پر بھرے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق یورپی یونین میں گیس ذخائر میں منگل کی صبح 6 بجے تک 820.48 ٹیراواٹ آور گیس موجود ہے جو کل گنائس کا 72.3 فیصد ہے۔

جرمنی کے ذخائر 65 فیصد بھرے ہیں جبکہ اٹلی میں 83.6 فیصد، نیدرلینڈز میں 60.8 فیصد، فرانس میں 80.8 فیصد اور آسٹریا میں 77.4 فیصد ذخائر گیس سے بھر چکے ہیں۔یاد رہے کہ 2022 سے یورپی یونین نے رکن ممالک کے لیے لازم قرار دیا ہے کہ وہ ہر سال یکم نومبر تک اپنے گیس ذخائر کو کم از کم 90 فیصد تک بھر لیں تاکہ روس یوکرین جنگ کے بعد پیدا ہونے والے سپلائی بحران کے تناظر میں سرمائی موسم کے لیے گیس مناسب مقدار میں موجود رہے۔ گیس ذخائر موسمِ سرما میں یورپی کھپت کا تقریباً 30 فیصد پورا کرتے ہیں۔