پشاور میں بارش ،ضلعی انتظامیہ متحرک

پیر 18 اگست 2025 13:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں حالیہ بارشوں کے بعد ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کی ہدایت پر ڈبلیو ایس ایس پی، ٹی ایم ایز، پی ڈی اے، ریونیو، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم سمیت انتظامی افسران فیلڈ میں موجود رہ کر نکاسی آب کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بارش کے پانی کی جلد از جلد نکاسی، بند نالوں کی صفائی اور کمزور مقامات پر فوری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہاہے۔ ندی نالوں، نچلے علاقوں اور دیگر حساس مقامات پر سٹاف تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ پانی کے بہاؤ پر مسلسل نگرانی رکھی جا سکے۔ شکایات پر فوری ردعمل کے لیے ہیلپ لائن 0919211338 فعال کر دی گئی ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، ندی نالوں یا کھلے مقامات کے قریب نہ جائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ پشاور اور دیگر متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ شہریوں کو بارش سے کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو اور معمولات زندگی بحال رہیں۔

متعلقہ عنوان :