جموں و کشمیر،مٹی کے تودے اورچٹانیں گرنے سے سرینگر جموں ہائی وے بند

پیر 18 اگست 2025 16:48

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں کئی مقامات پر شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے اورچٹانیں گرنے سے وادی کشمیر کو باقی دنیا سے ملانے والی واحد سڑک سرینگر جموں ہائی وے بند ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر گاڑیوں کی آمدورفت کو مکمل طور پر روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بندر موڑ اور ماروگ کے مقامات پر شاہراہ بدستور بند ہے جبکہ بحالی کا کام جاری ہے۔حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ جب تک موسم کی صورتحال بہتر نہیں ہو تی اور سڑک صاف نہیں ہو جاتی وہ سڑک پر سفرسے گریز کریں ۔