قصور،ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کا سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریائے ستلج کا دورہ

پیر 18 اگست 2025 16:58

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریائے ستلج کا دورہ کیا۔ انہوں نے دریا کے کنارے آباد گائوں عطار سنگھ والامیں جا کر مقامی رہائشیوں سے ملاقات کی اور سیلاب سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز دریائے ستلج گنڈاسنگھ والا کے مقام سے 74 ہزار کیوسک کا ریلہ گزرا جبکہ پانی کا بہاو 50 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث یہ دورہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایکسین ایری گیشن، تحصیلدار قصور، ریسکیو 1122 اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ڈی سی عمران علی نے بتایا کہ ہمارے ازلی حریف بھارت کے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کے بعد اس وقت قصور میں نچلے درجے کی سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔ جس کے لیے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی طرف سے تلوار پوسٹ، منڈی عثمانوالہ میں کیمپس قائم کردیے گئے ہیں ۔ ان علاقوں میں وارننگ سسٹم کے تحت اعلانات بھی کروادیے گئے تھے تاکہ عوام سیلابی صورت میں محفوظ مقامات پر منتقل ہوسکیںتاہم ریسکیو اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے لوگوں اور ان کے مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔