دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،ملک مبین بشیر ا عوا ن

پیر 18 اگست 2025 16:58

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ و نگ ضلع سرگودھا کے نائب صدر ملک مبین بشیر ا عوا ن نے کہا ہے کہ پاکستا ن ہمیشہ قائم و دائم ر ہنے کیلئے معرض و جو د میں آ یا ہے کوئی بھی دشمن مملکت خداد اد کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا پاکستا ن ایک سر ز مین نہیں بلکہ ایک جذ بہ اور ایک عہد جو 25کروڑ عوا م کا ملک ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پا کستا ن کی تاریخ میں سو ل اور عسکری قیا د ت نے مل کر سفارتی محاذ سے لے کر جنگی محاذ تک اپنی لا محدود صلاحیتوں کا لو ہا منوا یا۔انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی وطن عز یز کے دفاع بقا و سلامتی کیلئے پر عزم ہیں۔