حریت رہنما فاروق رحمانی کا سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس

پیر 18 اگست 2025 17:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنمااورجموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے خیبر پختونخوااورگلگت بلتستان سمیت پاکستان بھر میں سیلاب اور موسلادھار بارشوں سے سینکڑوں شہریوں کے جاں بحق ہونے اوردیگراملاک کے تباہ ہونے پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو گلوبل وارمنگ اور گلیشیئرز پگھلنے کی وجہ سے قدرتی آفات اورمشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے حکومت اور امدادی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ سیلاب متاثرین کو مکمل مدد فراہم کرنے کے لئے جامع منصوبے پر عمل درآمد کریں۔