یمنی نوجوان نے والد کو قتل کردیا، خود بھائی کے ہاتھوں قتل

دونوں باپ اور بیٹے کی ایک ہی دن تدفین کردی گئی،ذرائع

پیر 18 اگست 2025 17:08

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)ایک یمنی نوجوان نے اپنے والد کو بے دردی سے قتل کر کے سر قلم کر دیا۔ یہ المناک واقعہ البلاد کے مرکز میں البیضا گورنریٹ کے شہر رداع میں پیش آیا۔ بعد میں اس بدخت نوجوان کو اس کے بھائی نے قتل کر ڈالا۔ حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول صوبے میں خاندانی تشدد کا یہ حالیہ واقعہ ہے۔ اس سے قبل بھی ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع نے بتایا کہ ملزم کا نام صالح الضریبی ہے اور جس کا عرفی نام "وحان" ہے۔ اس نے اپنے والد پر گاں ضریبہ میں اپنے گھر کے اندر گولی چلائی ۔ پھر ان کا سر دھڑ سے الگ کر دیا اور اسے اپنے ساتھ پہاڑوں میں لے کر بھاگ گیا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ اس کے بھائی نے اس کا پیچھا کیا اور اس پر گولی چلائی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ اس کے بعد باپ اور بیٹے کی ایک ہی دن تدفین کردی گئی۔ دس سال سے جنگ کے شکار ملک میں خاندانی تشدد کے جرائم کے وسیع پھیلاائو کے درمیان فوری طور پر اس جرم کے محرکات کا پتہ نہیں چل سکا۔