غزہ میں اردن کے فیلڈ ہسپتال نے کام شروع کر دیا

پیر 18 اگست 2025 17:08

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)تقریبا دو برسوں سے اسرائیلی ریاست کی جنگ کا نشانہ بنائی گئی اورمسلسل ناکہ بندی کی شکار غزہ کی پٹی میں اردن نے ایک نیا فیلڈ ہسپتال قائم کیا ہے۔ جس نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس فیلڈ ہسپتال میں قحط زدہ غزہ کے فلسطینیوں کو مختلف شعبوں میں علاج کی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔ اردنی خبر رساں فیلڈ ہسپتال اردنی کی غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی بنیادوں پر مدد کرنے کے عزم کا اعادہ ظاہر کرتا ہے۔متعلقہ اردنی حکام کے مطابق ہسپتال کی طبی ٹیموں نے پوری سرعت کے ساتھ علاج معالجے کے تمام انتظامات کیے ہیں۔