منی لانڈرنگ کیس، چوہدری پرویز الٰہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 18 اگست 2025 17:12

منی لانڈرنگ کیس، چوہدری پرویز الٰہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی،ان کے بیٹے مونس الٰہی اور عامر سہیل سمیت پانچ ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست خارج کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

(جاری ہے)

عدالت نے پرویز الٰہی کو10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیا۔سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج عارف خان نیازی نے کیس کی سماعت کی۔سوموار کے روز سماعت پر چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے وکیل عامر سعید راں عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے پرویز الٰہی کے بار بار غیر حاضر رہنے پر اظہار برہمی کیا اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ان کی حاضری یقینی بنائی جائے۔