Live Updates

پونچھ یونیورسٹی کی لیکچررگل لالہ کار سمیت نالہ تراڑ میں بہہ گئیں

پیر 18 اگست 2025 23:08

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ کی پونچھ یونیورسٹی کی لیکچرر ڈاکٹر گل لالہ کار سمیت نالہ تراڑ میں بہہ گئیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خاتون لیکچرر کی گاڑی نالہ تراڑ میں بند ہوگئی تھی اور پانی کا بہائو زیادہ ہونے کے باعث نالے میں بہہ گئی۔راولاکوٹ کی رہائشی ڈاکٹر گل لالہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے،اًٹھ مقام کی گریس ویلی میں گاڑی دریائے نیلم میں گرگئی، جس میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق شدید بارش کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو ریسکیو میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات