ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی کے دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد

درخواستیں مسترد کرنے کی وجہ وکلا ء کی جانب سے مسلسل عدم پیروی کو قرار دیا گیا

پیر 18 اگست 2025 22:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے کلمہ چوک اور نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کنٹینر جلانے کے دو مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے درخواستیں مسترد کرنے کی وجہ وکلا ء کی جانب سے مسلسل عدم پیروی کو قرار دیا ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمات کی سماعت کی۔سماعت کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکلا ء درخواست ضمانت پر دلائل دینے کے لیے پیش نہیں ہوئے جس کے باعث عدالت نے دونوں درخواستوں کو خارج کر دیا۔