ریاست کے قیام کے لئے مصر اور دیگر عربوں پر بھروسہ ہے ، فلسطین

منگل 19 اگست 2025 08:30

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) فلسطین کے وزیر اعظم ڈاکٹر محمد مصطفیٰ نےکہ فلسطینی عوام اپنی آزاد ریاست کے قیام کے لیے مصر اور دیگر عرب برادر ممالک کی حمایت پر بھروسہ کرتے ہیں۔ العربیہ کے مطابق رفح کی سرحد پر دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کی حمایت میں مصری اور عرب کوششیں واضح اور ناقابلِ تردید ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے پر سب کا شکریہ ادا کیا اور اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کی درخواست کی اور تنگ نظری اور چھوٹے گروہوں کے دعوؤں کی طرف توجہ نہ دینے کی اپیل کی۔ڈاکٹر مصطفیٰ نے مزید کہا کہ اسرائیل کے دو ملین سے زائد فلسطینیوں کو بھوکا رکھنے اور ان کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے میں عرب ممالک کی حمایت ایک اہم اور طاقتور عنصر ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے امداد فراہم کرنے والے تمام دوست اور برادر ملکوں کا شکریہ ادا کیا اور بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے اور جنگ کو روکنے کے لیے ایک بڑی بین الاقوامی تحریک کا مطالبہ کیا۔