چین کا پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ کا اظہار

یقین ہے پاکستانی عوام اس آفت پر قابو پا کر جلد بحالی کی طرف آئیں گے‘ترجمان چینی وزارت خارجہ

منگل 19 اگست 2025 16:02

چین کا پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ کا اظہار
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء) چین نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور جانی مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے گہری ہمدردی ہے، یقین ہے پاکستانی عوام اس آفت پر قابو پا کر جلد بحالی کی طرف آئیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے تعزیت بھی کی ہے۔

ترجمان کے مطابق چینی سفارت خانہ پاکستان میں موجود چینی باشندوں کی خیر خبر لے رہا ہے، فی الحال سیلابی صورتحال میں کسی چینی شہری کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔واضح رہے کہ ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 650 سے تجاوز کرگئی ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 26 جون سے اب تک بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے ہونے والے حادثات میں اب تک 657 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔