سرگودھا میں FBR کی جانب سے صراف کی دوکانات کو ڈی سیل کرنے پر صراف مارکیٹ کھل گئی

منگل 19 اگست 2025 16:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)سرگودھا میں FBR کی جانب سے صراف کی دوکانات کو ڈی سیل کرنے پر صراف مارکیٹ کھل گئی اور چیمبرز و مرکزی انجمن تاجران کے تمام گروپوں نے 19 اگست کو ہڑتال کی کال واپس لے لی جس پر منگل کے روز شہر بھر میں کاروبار معمول کے مطابق جاری رہا تاہم ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ایف بی آر نے گزشتہ دنوں صرافہ بازار میں چھاپہ مار کر تین دوکانات کو غیر قانونی کاروبار پر سیل تو صراف یونین نے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کر دی اور ایف بی آر سے مزاکرات میں رکاوٹ پر چیمبرز اور مرکزی انجمن تاجران کے تمام گروپوں نے صراف سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے 19 اگست کو مکمل شٹر ڈان ہڑتال کی کال دے دی جو گزشتہ رات صراف کی دوکانات کو ڈی سیل لئے جانے اور صرافہ بازار کھل جانے پر مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے تمام گروپوں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی جس پر منگل کے روز شہر بھر میں کاروبار معمول کے مطابق جاری رہا تاہم ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ ہنڈی،حوالہ اور سونا سمگلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری ہے اور کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اس لئے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف مہم کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :