
اقوام متحدہ میں پاکستان کا جنوبی سوڈان کی بگڑتی صورتحال پر اظہارِ تشویش، امن معاہدے کی پاسداری اور مذاکرات کی بحالی پر زور
منگل 19 اگست 2025 16:49
(جاری ہے)
انہوں نے زور دیا کہ تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، کیونکہ اعتماد اور شمولیت ہی دیرپا امن کی کنجی ہیں۔سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ 2026 کے آخر میں متوقع انتخابات امن کی ایک کرن ہیں، مگر شفاف اور قابلِ اعتبار انتخابات کے لیے بین الاقوامی تعاون کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر اعتماد اور جامعیت کا ماحول بھی ضروری ہے۔
انہوں نے جنوبی سوڈان میں انسانی بحران کو "سنگین" قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلح تنازعات، موسمیاتی تبدیلیوں، ہیضے کی وباء اور ہمسایہ ملک سوڈان کی صورتحال کے اثرات نے لاکھوں افراد کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ کے امن مشن (یو این ایم آئی ایس ایس ) کو "زندگی کی ڈور" قرار دیتے ہوئے پاکستانی امن فوجیوں کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی دستے اب تک 80 کلومیٹر سے زائد حفاظتی پشتے اور بند تعمیر کر چکے ہیں، جو متاثرہ آبادیوں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ اگرچہ جنوبی سوڈان کا راستہ کٹھن ہے، مگر ناممکن نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر قیادت سنجیدہ سیاسی عزم کا مظاہرہ کرے، امن عمل کو قومی ملکیت کے تحت اعتماد اور شمولیت پر استوار کیا جائے، اور عالمی برادری اپنی حمایت جاری رکھے تو جنوبی سوڈان میں امن، استحکام اور خوشحالی کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوسکتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل کے ساتھ کسی بھی وقت جنگ دوبارہ چھڑسکتی ہے، ایران کا انتباہ
-
چیٹ جی پی ٹی سی لکھی گئی اسائنمنٹس پہچاننے کے لئے نیا ٹول تیار
-
غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کیلئے حماس کا خاتمہ ضروری ہے، ٹرمپ
-
مصر میں مشہور خاتون ٹک ٹاکر اسٹار’یاسمین‘ لڑکا نکلا
-
ٹرمپ نے زیلنسکی کو یوکرین کا بیس فیصد چھوٹا نیا نقشہ دیدیا
-
روسی صدر نے یوکرین کی سیکیورٹی ضمانت منظور کرلی، ٹرمپ
-
امریکی صدر کا ملک میں پوسٹل بیلٹ نظام ختم کرنے کا عندیہ
-
روس اور یوکرین کی صدور کی ملاقات کرواسکتا ہوں،ٹرمپ
-
امریکہ نے چھ ہزار طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا یوکرینی صدر کو روس کے زیر قبضہ علاقوں سے دستبردار ہونے کا مشورہ
-
روسی صدر نے یوکرین کی سیکورٹی ضمانت منظور کرلی ہے
-
چاہتا ہوں دنیا میں امن قائم ہو اور سب تجارت کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.