Live Updates

مقبوضہ کشمیر ، سیاحتی مقام سونہ مرگ کے پہاڑوں پر رواں موسم کی پہلی برفباری

منگل 19 اگست 2025 17:05

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے سیاحتی مقام سونہ مرگ کے پہاڑوں پر رواں موسم کی پہلی برفباری ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ شب سونہ مرگ کے پہاڑوں پر بارشوںکے بعد ہلکی برفبای ہوئی ہے جس سے علاقے میں درجہ حرارت میں کمی آگئی ہے ۔موسم کا یہ دلفریب مظاہرہ کچھ دیر جاری رہا، بعد ازاں موسم صاف ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر اور جموں کے کئی حصوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے ۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات