جناح سکوائر کم لاگت اور کم وقت پر معیاری طریقے سے مکمل کیا گیا ، وزیرمملکت طلال چوہدری

منگل 19 اگست 2025 17:11

جناح سکوائر کم لاگت اور کم وقت پر معیاری طریقے سے مکمل کیا گیا ، وزیرمملکت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جناح سکوائر کم لاگت اور کم وقت پر معیاری طریقے سے مکمل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر ز انوشہ رحمن ، دنیش کمار اور پلوشہ خان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے بورڈ کے تحت کام کرتا ہے، جناح سکوائر میں دو انڈر پاس اوور ہیڈ برج بنائے گئے ہیں، یہ 14 کلومیٹر طویل سڑک ہے، اس کا معیاری کام کم وقت اور کم لاگت پر مکمل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ دور حکومت میں اسلام آباد کے بنیادی ڈھانچے نے ترقی کی ، پیپرا رولز اور ڈیزائن کے مطابق اسے مکمل کیا گیا ہے، اس پر پوائنٹ سکورنگ نہ کی جائے۔