وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 50 ہزاربیسس پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار

منگل 19 اگست 2025 17:20

وزیراعظم شہباز شریف کا  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 50 ہزاربیسس پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کاروباری برادری سے حکومتی پالیسیوں پر اعتمادکرنے پراظہار تشکر کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے معیشت کی بہتری کی بدولت سرمایہ کاروں اور تاجر برادری کا اعتماد بحال ہوا،ملک ترقی کی جانب گامزن ہےمگر مزید محنت درکار ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشی ٹیم نے شب و روز محنت سے معیشت کو مشکلات سے نکالا،سرمایہ کاروں و تاجر برادری نے مشکل وقت میں بھی پاکستان میں معاشی سرگرمیاں جاری رکھیں، جو قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کاروبار کی ترقی و سرمایہ کاروی میں اضافے سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔\932