پاکستان عالم اسلام کا قلعہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز ہے،ظفر بختاوری

منگل 19 اگست 2025 17:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) ظفر بختاوری نے اسلام آباد کی تاجر برادری اور تاجر تنظیموں کے اعزاز میں رہائش گاہ پر عشائیے کا اہتمام کیا ۔ عشائیہ میں کاشف چوہدری صدر تنظیم تاجران پاکستان ،حاجی محمد نعیم چیئرمین بلیو ایریا، اویس ستی صدر اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال چیمبر انڈسٹری، احمد خان صدر ایف-ٹین مرکز، نعیم اختر اعوان صدر جی-11 مرکز، زرغام شاہ صدر جی-12 مرکز، کامران کاکاخیل نو منتخب صدر جی-10 مرکز، چوہدری وحید چیمہ صدر آئی-ایٹ مرکز، ، چوہدری طاہر چیئرمین پاکستان بزنس فورم ، یوسف راجپوت تاجر رہنما بلیو ایریا ، اشفاق احمد چٹھہ سابق سینئر نائب صدر آئی سی سی آئی، نوید ملک سابق سینئر نائب صدر آئی سی سی آئی ،چوہدری ندیم الدین گجر، ایگزیکٹو ممبران آئی سی سی آئی چوہدری آفتاب گجر، ملک محسن خالد ، خیام عباسی،وسیم چوہدری ،زوالورنین عباسی ، عمران منہاس ، اسحاق سیال، ملک عبدالعزیز ، عتیق الرحمان ،فیصل مزمل ، سہیل چوہدری، عباس ہاشمی، سیف الرحمان خان، ، چوہدری اشرف فرزند، نثار مرزا، عمران بخاری، امین پیرزادہ، شاہ فیصل اور ریاض خان ،راجہ خالد عباسی ،سمیت دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ظفر بختاوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوست زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، انہیں عزت و احترام دیں۔انہوں نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم تحفہ ہے، پاکستان عالم اسلام کا قلعہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز ہے، ہمیں دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرناہوگی اور ان کے لیے عملی طور پر کام بھی کرنا ہوگا۔

کاشف چوہدری نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظفر بختاوری محبتوں کے سفیر ہیں،اسلام آباد کی رونق بڑھانے میں ان کا اہم کردار ہے،عوامی آدمی کی زندگی مشکل ہوتی ہے،تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے ظفر بختاوری نے ہمیشہ قربانیاں دیں اور اپنی دوستی و محبت کا حق ادا کیا۔ ہم سب ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ تاجر برادری کو چاہیے کہ وہ اتحاد کے ساتھ آگے بڑھے اور اپنے مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرے۔

سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے مل کر کام کرنا ہو گا ۔اس موقع پر نوید ملک نے کہا کہ ظفر بختاوری کی تجارت، صحافت، سیاست اور سفارت کاری اور ثقافت کے میدان میں ملک کے لیے نمایاں خدمات ہیں جنہیں بزنس کمیونٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،تقریب میں شریک دیگر معزز مہمانوں نے بھی ظفر بختاوری کی خدمات، دوستی کے جذبے اور سماجی کردار کو سراتے ہوئے کہا کہ یہ آج کا عشائیہ تاجر اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارے کا بہترین عکاس ہے۔