Live Updates

خیبرپختونخوا میں سیلاب اور طوفانی بارشوں کے بعد پاک فوج کا فوری امدادی آپریشن

منگل 19 اگست 2025 18:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء) خیبرپختونخوا میں سیلاب اور طوفانی بارشوں نے کئی علاقوں کو متاثر کیا ہے، جس کے بعد پاک فوج نے امدادی کارروائیاں تیز کر دیں۔

(جاری ہے)

بونیر، شانگلہ اور سوات کے سیلابی متاثرہ علاقوں کے بعد، حالیہ دنوں میں صوابی کی تحصیل ٹوپی کے علاقے w ڈلورائی میں بھی بادل پھٹنے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانی بارشیں ہوئیں، جس سے مزید نقصانات ہوئے۔

پاک فوج نے فوری طور پر متاثرہ علاقوں ڈلورائی، سرکوئی اور بادہ میں پہنچ کر سول انتظامیہ کی مدد کی اور ہنگامی بنیادوں پر کارروائیاں شروع کیں۔ پاک فوج کی امدادی ٹیمیں بھاری مشینری کے ساتھ موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ یہ اقدامات نہ صرف عوام کے لیے سکون کا باعث بنے ہیں بلکہ پاک فوج کی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا مظہر ہیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات