موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے پودے لگائیں، کمشنر نصیرآباد

منگل 19 اگست 2025 19:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) کمشنر نصیرآباد صلاح الدین نورزئی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان سمیت پوری دنیا کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو مزید کم کیا جائے ضلع صحبت پور میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں تمام سرکاری دفاترز روڈز اور کینالز کی پشتوں پر پودے لگائے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پودے لگانے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر محمد عمر ڈومکی نے کمشنر کو شجر کاری مہم کے حوالے سے آگاہی فراہم کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل نصیرآباد ڈویژن غلام سرور بنگلزئی ایگزیکٹو انجینئر روڈز جہانگیر خان کھوسہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبد القادر کھوسہ ایم ایس ڈاکٹر عبد الفتح کھوسہ ڈی ایس ایم بابل جمالی سمیت دیگر افسران نے پودے لگائے کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے احکامات دئیے کہ تمام افسران اپنے اپنے دفاتر اور رہائش گاہوں پر زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر اپنا فریضہ انجام دیں کیونکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ علاقے کو سر سبز بنایا جائے۔