مدنی مسجد تنازع پر اسلام آباد انتظامیہ اور علماء ایکشن کمیٹی میں مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پا گیا

منگل 19 اگست 2025 20:00

مدنی مسجد تنازع پر اسلام آباد انتظامیہ اور علماء ایکشن کمیٹی میں مذاکرات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء) راول ڈیم چوک اسلام آباد میں واقع مدنی مسجد سے متعلق تنازع پراسلام آباد انتظامیہ اور علمائ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ مذاکرات کے نتیجے میں دونوں فریقین نے باہمی مشاورت سے ایک تحریری معاہدہ طے کیا، جس میں مسجد کی بحالی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

معاہدے کے مطابق کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی ای) مدنی مسجد کی تعمیر کا کام چار ماہ کے اندر مکمل کرے گی۔ اس دوران باجماعت نماز کی ادائیگی کے لیے پانچ وقت نماز کی ترتیب باہمی مشاورت سے وضع کی جائے گی۔ معاہدے پر امیر جے یو آئی اسلام آباد مفتی اویس عزیز اور اسلام آباد انتظامیہ کے نمائندے اے ڈی سی جی صاحبزادہ محمد یوسف نے دستخط کیے۔

متعلقہ عنوان :