پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی کا استعمال، 978ڈرائیور گرفتار

اب تک سلنڈر کے ممنوعہ استعمال پر 1011گاڑی مالکان کے خلاف مقدمہ درج ہوچکا

منگل 19 اگست 2025 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہور اور سول ڈیفنس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف بڑی کارروائی کی بڑی تعداد میں گاڑیاں ضبط کرلیں ، مقدمات درج کیے اور ڈرائیورز گرفتار کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

اب تک سلنڈر کے ممنوعہ استعمال پر 1011 گاڑی مالکان کے خلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے ، 978ڈرائیور گرفتار جبکہ 207 گاڑیاں تھانوں میں بند ہیں اور187 سلنڈرز ضبط کیے گئے ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں سلنڈر کا استعمال غیر قانونی ہے ،،ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مسافروں کی جان و مال کی حفاظت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔