Sایل ڈی اے گورننگ باڈی کا بجٹ اجلاس کل طلب

ح*انجینئرنگ، ٹاؤن پلاننگ اور ہاؤسنگ ونگ کے اہم ایجنڈے زیر غور آئیں گے w26-2026 کے مالی سال کا ستاون ارب سے زائد بجٹ پیش ہوگا، اعلامیہ

منگل 19 اگست 2025 20:50

لله*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء)ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے جس میں مالی سال 2026-25 کا بجٹ منظور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کریں گے جبکہ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے سمیت تمام ممبران شریک ہوں گے۔اجلاس سے قبل آج پری اتھارٹی میٹنگ بھی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں گورننگ باڈی سے ستاون ارب روپے سے زائد کا بجٹ منظور کرایا جائے گا۔ اس موقع پر انجینئرنگ ونگ، ٹاؤن پلاننگ اور ہاؤسنگ ونگ کے اہم ایجنڈے بھی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گی

متعلقہ عنوان :