
عمران خان کی آٹھ مقدمات میں ضمانت‘ پی ٹی آئی کے لیے بڑا ریلیف
توقع ہے سپریم کورٹ تین سال سے زیرالتواپارٹی کے دیگر مقدمات پر بھی جلد سماعت کرئے گی. پارٹی ذرائع کی گفتگو
میاں محمد ندیم
جمعرات 21 اگست 2025
13:45

(جاری ہے)
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی اور عمران خان کی انتخابات میں پارٹی کا انتخابی نشان واپس لینے‘پارٹی راہنماﺅں کے انتخابات میں حصہ لینے پر عائدپابندیوں‘26ویں آئینی ترمیم سمیت درجنوں درخواستیں زیرالتواءہیں ‘پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان رابطے کسی نہ کسی صورت میں جاری رہتے ہیں بدقسمتی سے پاکستان میں مخالفین کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات کی طویل تاریخ موجود ہے جس کا شکار تحریک انصاف بھی ہوئی ہے.
انہوں نے دعوی کیا کہ پارٹی کی قیادت اور پارٹی راہنماﺅں کے خلاف مقدمات مکمل طور پر سیاسی ہیں ‘پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ اورملک کے سابق وزیراعظم کا نام لینے‘ویڈیودکھانے پر غیراعلانیہ پابندی عائدکی گئی ‘پارٹی کو سیاسی جماعت کے طور پر عام انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے پابندیاں عائدکی گئیں‘پارٹی کا انتخابی نشان تک بیلٹ پیپر سے ختم کردیا گیا‘پارٹی کی سرگرمیوں پر تین سال سے پابندیاں عائد ہیں مگر اس کے باوجود پارٹی کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی. پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بلاشبہ ملک میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے مگر ا س کی زیادہ ذمہ داری حکومت میں شامل جماعتوں پر عائدہوتی ہے ‘انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکمران اتحاد سیاسی استحکام اور مذکرات کی بات کرتا ہے تو دوسری جانب پارٹی کے پارلیمان میں موجود نمائندوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں. انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کے لیے ذمہ درانہ رویہ اپنانے کی ضرورت ہے ‘حکومت مذکرات میں سنجیدہ ہے تو ذمہ داری کا مظاہرہ کرئے اور سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات کو ختم کیا جائے ‘نوئے کی دہائی کی سیاست کے بعد مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کی قیادت مذکرات سے ہی ”میثاق جمہوریت“اور دیگر معاہدوں تک پہنچی تھیں اب دونوں جماعتیں عمران خان کو مائنس کرکے پی ٹی آئی کے ساتھ مذکرات کی پیشکش کررہی ہیں جو ناممکن ہے ‘نون لیگ نے پیپلزپارٹی یا مشرف کے ساتھ مذکرات کے لیے نوازشریف کو مائنس کیا تھا؟انہوں نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں ہے‘کل کو ئی کہے گا کہ پیپلزپارٹی بلاول کو مائنس کرکے مذکرات کرئے تو یہ ممکن ہے؟. انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ہوش مندی سے کام لینا چاہیے‘ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اندر مختلف نظریات کے لوگ موجود ہیں ‘پارٹیوں کے اندر باہمی اختلافات بھی معمول کی بات ہے اور پی ٹی آئی سمیت یہ ساری جماعتوں میں موجود ہے‘انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی رہائی کی صورت میں یقینی طور پر پارٹی میں سیاسی فضاءبدلے گی ‘وہ پارٹی کے وائس چیئرمین اور تجربہ کار سیاست دان ہیں جن کے سیاسی جماعتوں کے اندر دیرینہ تعلقات اور روابط موجود ہیں رہائی کی صورت میں یقینی طورپر وہ پارٹی کی سربراہی کے لیے سب سے موزوں ہیں . ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قانونی ٹیم شاہ محمود قریشی کے کیس بھی دیکھ رہی ہے اس کے علاوہ ان کے ذاتی وکلاءکی ٹیم بھی ہے ‘تاہم مسلہ یہ ہے کہ ٹرائل کورٹ میں دوکیس ختم ہوتے ہیں تو حکومت مزید چار مقدمات میں نامزدگی ڈال دیتی ہے تاکہ پارٹی قیادت کی رہائی نہ ہوسکے پورے ملک میں سینکڑوں مقدمات درج ہیں خاص طورپر پنجاب میں کوئی ضلع ایسا نہیں جہاں مقدمات درج نہیں ہر مقدمے میں پارٹی قیادت کو بھی نامزدکیا گیا ہے . انہوں نے کہاکہ پارٹی کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے تاثر کو اس وقت تقویت ملنا شروع ہوئی جب پارٹی کے کئی سابق راہنما ﺅں کے نام محض ایک پریس کانفرنس سے مقدمات سے غائب ہوگئے اور گرفتاریوں کے بغیرہی ان کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں اور جنہوں نے پریس کانفرنس اور پارٹی سے لاتعلقی سے انکار کیا وہ دوسال سے زیادہ عرصے سے جیلوں میں بند ہیں ‘اعلی عدلیہ کو ازخود زیرالتواءمقدمات کو جلد سماعت کے لیے مقررکرنا چاہیے‘ملک کے سابق وزیراعظم کی متعدددرخواستیں فوری سماعت کے لیے مقررہونی چاہیں تھیں مگر ایسا نہیں ہوا ہمیں امید ہے سپریم کورٹ ان درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقررکرئے گی.
مزید اہم خبریں
-
امدادی کٹوتیاں: صومالیہ میں لاکھوں لوگوں کو بھوک کا سامنا، ڈبلیو ایف پی
-
پتا نہیں تم اتنی منفی سوچ کیوں رکھتے ہو؟ صدر ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم پر برس پڑے
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا تو حکمرانوں کا نان نفقہ بند کردینگے، حافظ نعیم
-
پنجاب میں اضافی اسکریننگ کی افواہیں بے بنیاد ہیں، پولیس کی وضاحت
-
پنجاب حکومت وفاق کو کمزور کر کے شہباز شریف سے انتقام لینا چاہتی ہے ، ندیم افضل چن
-
ڈیٹا شیئرنگ میں ناکامی ،انڈونیشیا نے ٹک ٹاک کا آپریٹنگ لائسنس معطل کردیا
-
پاکستان اور بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیمیں بھی مصافحے سے گریزاں
-
نادرا نے انتقال کر جانے والے افراد کے شناختی کارڈ کی منسوخی کا عمل مزید آسان کردیا
-
کبھی پنجاب سے نفرت اور تعصب کی عینک اتار کر دیکھ لیجئے، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کو جواب
-
ملک میں شوگر، نزلہ، کھانسی، اینٹی بائیوٹک و دیگر عام استعمال کی ادویات پھر سے مہنگی
-
ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی سپورٹ نہ کرے، شرجیل میمن
-
حکومت کے تجارتی ڈیٹا میں 11 ارب ڈالر کے فرق کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.