اسرائیل مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی تعمیر کا منصوبہ روکے، انٹونیو گوٹیرش

DW ڈی ڈبلیو جمعرات 21 اگست 2025 14:40

اسرائیل مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی تعمیر کا منصوبہ روکے، انٹونیو ..
  • اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد ایران کی پہلی فوجی مشقیں
  • اسرائیل مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی تعمیر کا منصوبہ روکے، انٹونیو گوٹیرش

اسرائیل مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی تعمیر کا منصوبہ روکے، انٹونیو گوٹیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں کے ایک انتہائی متنازعہ منصوبے کو روک دے۔


گوٹیرش کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہے۔ گوٹیرش کے ترجمان اسٹیفن ڈوشیری نے ایک بیان میں کہا، ’’اس منصوبے کو آگے بڑھانا دو ریاستی حل کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ یہ مغربی کنارے کے شمالی اور جنوبی حصوں کو منقطع کر دے گا اور مقبوضہ فلسطینی علاقے کی سالمیت کے لیے سنگین نتائج کا باعث بنے گا۔

(جاری ہے)

‘‘
دو ریاستی حل کا مطلب ایک آزاد فلسطینی ریاست ہے، جو اسرائیل کے ساتھ پرامن طور پر موجود ہو۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو دو ریاستی حل کو مسترد کرتے ہیں، جیسا کہ غزہ پٹی میں فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس بھی کرتی ہے۔
بدھ 20 اگست کو اسرائیلی منصوبہ بندی کمیٹی نے مغربی کنارے کے E1 نامی علاقے میں تقریباً 3,400 مکانات کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی، جو مشرقی یروشلم اور معالی ادومیم کی بستی کے درمیان زمین کا ایک اہم حصہ ہے۔

یہ منصوبہ مغربی کنارے کو مؤثر طریقے سے شمالی اور جنوبی حصوں میں تقسیم کر دے گا، جس سے ایک مربوط فلسطینی ریاست کا قیام مشکل یا ناممکن ہو جائے گا۔ اسرائیل کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے، جب کئی ممالک بشمول فرانس، کینیڈا اور آسٹریلیا نے ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔