ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز میں پاکستان شاہینز کیلئے سکواڈ میں تبدیلی

منگل 19 اگست 2025 21:40

ڈارون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز میں پاکستان شاہینز کے لیے سکواڈ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق فاسٹ باؤلر محمد سلمان کو احمد دانیال کی جگہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، احمد دانیال ڈارون (آسٹریلیا) میں جاری سیریز کے دوران فیلڈنگ کے سیشن میں زخمی ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

ان کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں ہیئر لائن فریکچر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے باعث وہ سیریز میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے۔ محمد سلمان (کل) بدھ کو آسٹریلیا روانہ ہوں گے اور ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ احمد دانیال پاکستان کی جانب سے دو ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔