
}میر حاصل بزنجو جمہوری مزاحمتی سیاست کے سرخیل تھے، نیشنل پارٹی
منگل 19 اگست 2025 22:50
(جاری ہے)
وہ حقیقی جمہوریت، پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین و قانون کی حکمرانی کے علمبردار تھے نیشنل پارٹی میرِ جمہوریت کی برسی کے موقع پر اپنے قائد کی جدوجہد کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
اس سلسلے میں نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کل 20 اگست کو کراچی آرٹس کونسل میں تقریب منعقد ہوگا۔جس سے نیشنل پارٹی کے قاہد ڈاکٹر مالک بلوچ سمیت پارٹی کے دیگر قاہدین ،ملک کے نامور سیاسی و صحافتی اور ادبی شخصیات خطاب کرینگے۔۔علی احمد لانگو نے کہا کہ میر حاصل خان بزنجو کا واضح مقف تھا کہ سیاسی عمل کی تسلسل ہی ملک کی تعمیر و ترقی کا ضامن ہے۔ وہ ہمیشہ اس بات پر زور دیتے تھے کہ سیاست کا کام سیاسی جماعتوں کا ہے اور سیاسی جماعتیں ہی حقیقی سیاسی عمل کے ذریعے بنتی ہیں۔ مصنوعی جماعتیں اور سیاستدان تراشنے سے ملک بحرانوں کا شکار ہوسکتا ہے اور آگے نہیں بڑھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ میر حاصل خان بزنجو نے ہمیشہ آمریت اور اس کی مختلف شکلوں کی سختی سے مخالفت کی، جسے تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جا چکا ہے۔ ان کی سیاست شفاف اور بے داغ تھی جس میں آج تک کسی قسم کا عیب تلاش نہیں کیا جا سکا۔ترجمان نے مزید کہا کہ نیشنل پارٹی اپنے قائد کی کمی کبھی پوری نہیں کر سکتی، مگر ان کے نظریے اور جدوجہد پر سمجھوتہ کرنے کو گناہ کبیرہ اور قومی غداری کے مترادف سمجھتی ہے۔ نیشنل پارٹی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ میر حاصل بزنجو کی سیاسی فکر اور جدوجہد کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گامزید اہم خبریں
-
جب تک اپنی قوم کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد نہیں کروا لیتا، اسی طرح ڈٹ کر کھڑا رہوں گا
-
فوج کا جنگ جیتنے سے عالمی سطح پروقار بلند ہوا، جس سے گالم گلوچ کا کارخانہ بند ہوگیا
-
میدانی علاقوں سے شمالی علاقوں میں گرمیوں میں درجہ حرات میں دوگنا اضافہ ہورہا ہے
-
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کا بدترین تعطل
-
2024ء: عالمی تنازعات میں ریکارڈ 383 امدادی کارکن ہلاک
-
پاکستان کے عوام عالمی ماحولیاتی بحران کے ذمہ دار نہیں لیکن پھر بھی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں
-
کراچی میں پیپلز بس سروس بھی بند کر دی گئی
-
سندھ حکومت کا بارشوں کے باعث کل کراچی میں سکول بند کرنے کا اعلان
-
اسلامی ریاست کی بنیاد سماجی انصاف پر ہے، احسن اقبال
-
ایل ڈی آئی آپریٹرز کے 80 ارب کے واجبات التوا کا شکار، پی ٹی اے خاموش تماشائی
-
سیلاب قدرتی آفت ہے جس سے نجات کیلئے رجوع الی اللہ کی سخت ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمن
-
وزیرِ اعظم کی خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں آئندہ ایک ہفتہ بغیر لوڈ شیڈنگ کے مسلسل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.