خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن پانچویں روز بھی جاری

بدھ 20 اگست 2025 02:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن پانچویں روز بھی جاری رہا۔ بونیر، سوات، شانگلہ اور صوابی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے راشن اور دیگر ضروری سامان متاثرین تک پہنچایا جا رہا ہے، جبکہ لوگوں کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے راستوں کو کھولنے اور ملبے کو ہٹانے میں دن رات مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ، کور آف انجینئرز کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم (USAR) ملبے میں پھنسے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ پاک فوج کے ڈاکٹرز نے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس قائم کر کے مریضوں کا مفت علاج شروع کر رکھا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :