امیر مقام کا باجوڑ میں سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس و فاتحہ خوانی

بدھ 20 اگست 2025 06:10

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)وفاقی وزیر اور صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) انجینئر امیر مقام نے گزشتہ روز باجوڑ میں صوبائی سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) شہاب الدین خان کی رہائشگاہ پر حالیہ تباہ کن سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی، وفاقی وزیر نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی. اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب خان ، مسلم لیگ (ن) انضمام شدہ اضلاع کے کوآرڈینیٹر زر خان صافی، ڈی سی باجوڑ و دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام سمیت علاقہ عمائدین بھی بڑی تعداد موجود تھے�

(جاری ہے)