صادق آباد، ہندوں برادری کامذہبی تہوار (جنم اشٹمی) عقیدت و احترام سے منایا گیا

بدھ 20 اگست 2025 10:50

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) دنیا بھر کی طرح ہندؤں کا مذہبی مقدس تہوار پاون دھام شری کرشنا مندر میں جنم اشٹمی کا تہوار پاکستان پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد میں عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا ،جس کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے شریمان سیٹھ کانجی رام تھے۔ خوشی کے اس موقع پر سیٹھ کانجی رام نے پنڈال میں موجود ھزاروں کی تعداد میں آ ے مہمانوں اور یاتریوں خطاب کرتے ہوئے بھگوان شری کرشن بھگوان کی جنم دن کی مبارکباد دی اور حکومت پاکستان اعلیٰ قیادت قائد محترم میاں محمد نواز شریف صآحب وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی طرف محبتوں بھرا مبارکباد کاپیغام دیا خوشیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں اور محترمہ مریم نواز شریف نے ہمیشہ کہاکہ اقلیتیں میرے سر کا تاج ھیں اور حکومت پاکستان حکومت پنجاب اقلیتوں کے مزھبی تہواروں ھولی دیوالی کرسمس ایسٹر جیسے تہوار حکومتی سطح پر منائے گئے ہیں اور اقلیتوں کے مزھبی مقدس مقامات کی حفاظت اور ان کی دیکھ بھال حکومت کے اولین فرائض میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

مقررین میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈیرہ پاک نور والے سید فضل ودود شاہ صاحب نے خطاب کیا اور ھندؤں کے مزھبی تہوار شری کرشن بھگوان کے جنم دن کی مبارکباد دی اور میلے میں شامل سیکورٹی فورسز کے تمام اداروں نے بھر پور زمہ داریاں سر انجام دیں۔ سیکورٹی کے حوالے سے واک تھرو گیٹس سمیت فل پروف انتظامات کیے گئے تھے ساری رات فنکاروں نے بھجن کیرتن سناے بہترین پرفارمنس دی فنکاروں میں سانگھڑ سندھ سے بھگت چھوٹے بھاگ چند بالم رام میگھا رام رام چند پریمی مائ دادلی چترا سادھ تیرتھ سادھ گومند سادھ تیرتھ منگی نے بھی بھجن گائے اور شریمد بھگودگیتا پرچارک شریمان اتما رام صاحب اوتھل والے شریمان اکاش کمار نے شری گیتا جی کا پرچار کیا سنتوں بھگتوں مہاتماوں نے بھی اپنے شبھ ویچار پیش کیے شری کرشنا مندر کمیٹی کے سیوا داریوں بھر پور جزبے کے ساتھ خدمت کےداد وصول کی ۔

شریمان سگرام داس انچارج مندر کمیٹی نے مہمانوں کو ویلکم اور سواگت کیا ،موھن رام نے اسٹیج سیکرٹری کی زمہ داری سر انجام دی گیان چند جی صدر کمیٹی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا آخر میں وطن عزیز پیارے پاکستان کی بقاء سالمیت ترقی خودداری خودمختاری اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔\378