Live Updates

گورنر سندھ نے بارش میں بند گاڑیوں کو دھکا لگا کر سٹارٹ کرایا

شہریوں کیلئے گورنر ہاؤس کے دروازے ساری رات کھلے ہیں، یہ آپکا گھر ہے، آئیں قیام کریں‘گورنر ہاؤس میں رین ایمرجنسی سیل قائم

بدھ 20 اگست 2025 14:14

گورنر سندھ نے بارش میں بند گاڑیوں کو دھکا لگا کر سٹارٹ کرایا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا پیدل دورہ کیا اور بارش میں بند گاڑیوں کو دھکا لگا کر سٹارٹ کرایا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا ہے کہ شہریوں کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے ساری رات کھلے ہیں، یہ آپکا گھر ہے، آئیں قیام کریں۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں رین ایمرجنسی سیل قائم کردیا گیا ہے، بارش اور ٹریفک سے متاثرہ شہری ہیلپ لائن 1366 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

صورتحال کے پیش نظر چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز فیلڈ میں موجود رہیں اور برساتی پانی کے فوری نکاس کو یقینی بنائیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات