افغانستان ، صوبہ ہرات میں خوفناک ٹریفک حادثے میں اموات بڑھ کر 79 ہو گئیں

بدھ 20 اگست 2025 17:33

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں خوفناک ٹریفک حادثے میں اموات کی تعد اد بڑھ کر 79 ہو گئی ۔ بی بی سی اردوکے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ حادثہ ہرات اور کابل کو جوڑنے والی ہائی وے پر پیش آیا۔وزارت داخلہ کے ترجمان مفتی عبدالمتین قانی نے آڈیو پیغام میں کہا کہ اس واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 79 ہو گئی ہے جبکہ دو افراد زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

صوبہ ہرات کے ترجمان محمد یوسف سعیدی نےبتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس میں سوار تمام افراد پناہ گزین تھے جو اسلام قلعہ بندرگاہ سے روانہ ہوئے ۔ہرات پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔اس سے قبل ہرات میں طالبان حکومت کے اطلاعات و ثقافت کے سربراہ احمد اللہ متقی نے بی بی سی کو بتایاکہ ایران سے واپس آنے والے پناہ گزینوں کو لانے والی ایک بس ایک موٹر سائیکل اور پھر ایندھن لے جانے والی ایک گاڑی سے ٹکرا گئی۔انہوں نے کہا کہ تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس سے بس میں سوار تمام افرادجاں بحق ہو گئے، جن میں 17 بچے بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسری گاڑی میں سوار دو افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔