میرٹ سے ہٹ کر بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

پرویزالٰہی کے پیش نہ ہونے پرمقدمے کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی گئی

بدھ 20 اگست 2025 17:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی اوردیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتیوں کے مقدمہ کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی ہوگئی۔اینٹی کرپشن کورٹ کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

پرویز الٰہی کے پیش نہ ہونے کے باعث مقدمہ میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، دوران سماعت شریک ملزم سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر شریک ملزمان پیش ہوئے۔پرویز الٰہی کی جانب سے وکلا ء نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیارکیا کہ پرویز الٰہی بیمار ہیں ،ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دے رکھا ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت 10ستمبر تک ملتوی کر دی ۔