
ڈی او آزاد کشمیر کے ذمہ داران کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی
ایک ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے 3.2 میگاواٹ چھم فال پاور پروجیکٹ بند، کروڑوں کا نقصان ، عوامی حلقوں کا شدید تشویش کا اظہار
بدھ 20 اگست 2025 18:43
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق رواں سال جنوری میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے تین اعشاریہ دو میگاواٹ چھم فال پاور پروجیکٹ کا افتتاح کیا، جس کے فوری بعد محکمہ پی ڈی او نے موقف اختیار کیا کہ نالہ میں پانی کی کمی کے باعث صرف ایک ہی مشین چل سکتی ہے،بعد ازاں جب پانی کی کمی پوری ہوئی تو پی ڈی او نے یہ موقف اختیار کیا کہ چھ ماہ تک مشینوں کی رننگ ضروری ہے اس کے بعد ان پر مکمل لوڈ ڈالا جائے گا،اب پاور ہاؤس کے افتتاح کو سات ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود خاطر ناڑ میں نو تعمیر شدہ چھم فال پاور ہاؤس کی صرف ایک مشین سے ہی بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ دیگر دو مشینیں تاحال بند ہیں،پی ڈی او کے ذمہ داران کبھی کبھار چند گھنٹوں کے لیے ایک ایک مشین چلا کر بند کر دیتے ہیں صرف ایک ہی مشین سے پیدا ہونے والی بجلی یونین کونسل نڑدجیاں اور یونین کونسل چکہامہ کے چند علاقوں کو فراہم کی جارہی ہے،دو مشینوں کی سات ماہ سے زائد عرصہ سے بندش کے باعث قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے،اگر محکمہ پی ڈی او نے چھم فال پاور ہاؤس خاطر ناڑ کی دیگر دو مشینوں سے بجلی کی پیداوار شروع نہ کی تو جیسے ہی بارشوں کا سلسلہ ختم ہو گا، ندی نالوں میں پھر سے پانی کی کمی شروع ہو جائے گی تو پھر سے سات یونین کونسلوں کے مرکز چناری سمیت سینکڑوں علاقوں کے عوام کو ناقابلِ برداشت لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا،کیونکہ پاور ہاؤس کھٹائی تک آنے والا پانی سردیوں میں نصف درجن نہروں میں جانے سے انتہائی کم ہو جاتا ہے، جبکہ خاطر ناڑ پاور ہاؤس تک پہنچنے والا پانی سردیوں میں بھی تین مشینوں کو چلانے کے لیے کافی ہوتا ہے، کیوں کہ وہاں تک نالے کا پانی کسی نہر میں منتقل نہیں ہوتا،خاطر ناڑ پاور ہاؤس سے کئی کلو میٹر کے بعد لوگوں کی زرعی زمینوں کو سیراب کرنے کے لیے نہریں نکلتی ہیں،عوامی حلقوں نے وزیر اعظم، وزیر پی ڈی او، وزیر تعلیم اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے فوری نوٹس لینے،پاور ہاؤس خاطر ناڑ کی تینوں مشینوں سے بجلی کی پیداوار شروع کرانے، نڑدجیاں، چکہامہ سمیت دیگر یونین کونسلوں کو بھی چھم فال پاور ہاؤس سے بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے،تانکہ سردیوں میں عوام کوناقابل برداشت لوڈشیڈنگ کا سامنا نہ کرنا پڑے اور قومی خزانہ بھی مزید کروڑوں کے نقصان بچ جائے
مزید
-
شیخ نھیان بن مبارک کی پاکستان کے سب سے بڑے جشن آزادی پروگرام میں شرکت
-
پنجاب اورسندھ نے وفاق سے بھی زیادہ ترقیاتی فنڈزخرچ کرڈالے
-
پاکستانی کینیڈین سید نجم حسن کا خواب
-
کمرشل قونصلر سعدیہ خان قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اعزاز میں افطار ڈنر، سعودی صحافی، کاروباری اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی
-
افتخار چیمہ کی جانب سے کمیونٹی شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ، جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت
-
شیخ رشید احمد اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
-
معروف صحافی میاں فضل الٰہی اور سینئر اینکر پرسن شاہد میتلا کے اعزاز میں پُروقار افطار ڈنر
-
مولانا عبدالخبیر آزاد کے اعزاز میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سینئر نائب صدر چوہدری عبدالوحید کی جانب سے پرتکلف افطار ڈنر
-
صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب رانا احمد شہریار خاں اور سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آباد میاں ضیاء الرحمن کی جدہ آمد پر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کی جانب سے ایک شاندار استقبالیہ ..
-
سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں پاکستانی ثقافت اور روایتی کھانوں کو فروغ دینے کے لیے "اصلی گوجرانوالہ" ریسٹورنٹ کا افتتاح
-
جدہ میں مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک نوشیر انجم لنگڑیال کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام
-
چوہدری رضوان اسلم جٹ کے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.