
ایس ای سی پی نے کیپیٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کو فعال کر دیا
بدھ 20 اگست 2025 23:06
(جاری ہے)
کیپیٹل مارکیٹ ڈیولپمنٹ فنڈ (سی ایم ڈی ایف) کے تحت مارکیٹ کے اہم ادارے مالی تعاون فراہم کریں گے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)، نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی (سی ڈی سی) اور پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اس اقدام کا حصہ ہیں۔
یہ ادارے ابتدائی طور پر 30 ملین روپے بطور (سیڈ) کیپیٹل فراہم کریں گے، اس کے ساتھ ہی اپنی سالانہ آمدنی کا ایک فیصد بھی کیپیٹل مارکیٹ کی ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے مختص کریں گے، یہ شراکت کیپیٹل مارکیٹ کی مضبوطی اور اس کی پائیدار ترقی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔فنڈ کا انتظام انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل مارکیٹس آف پاکستان کرے گا، جس کی نگرانی ایک اسٹیئرنگ کمیٹی کرے گی، اس کمیٹی میں سی ڈی سی، این سی سی پی آئی، پی ایس ایکس، آئی ایف ایم پی اور پی ایم ای ایکس کے نمائندگان شامل ہوں گے۔اسٹیئرنگ کمیٹی فنڈ کی تمام سرگرمیوں کے لیے گورننس، نگرانی اور حکمتِ عملی کی سمت فراہم کرے گی اس حوالے سے اٴْس دن ایک مشاورتی ورکشاپ ’بینکوں کے لیے کیپیٹل مارکیٹ کے مواقع‘ کے عنوان سے منعقد ہوئی، فنڈ کا آغاز 18 اگست 2025 کو ہوا، جس کا افتتاح وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے کیا۔مزید تجارتی خبریں
-
سونے کی قیمت تولہ 354,100 روپے ہوگئی
-
امریکن ڈالر کی خریداری 282 ، فروخت 282.5 روپے فی ڈالر
-
لاہور میں پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ،شہری پریشان
-
پاکستان میں سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کی کمی
-
انتظامیہ کی نااہلی اورلاپرواہی کی وجہ سے بارش نے تباہی مچائی، ایازمیمن
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
-
لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کا برآمدی مصنوعات کی ترسیل میں تاخیر پر اظہار تشویش ، بحران کے خدشے کا اظہار
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,400 روپے کمی ریکارڈ
-
پنجاب بھر میں عام مارکیٹ میں چینی کی سپلائی دوگنا کردی گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت مسلسل دس روزسے 595روپے کلو پرمستحکم
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 1 لاکھ 50 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا
-
مہنگائی کا طوفان، آٹے کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.