کلرسیداں حلقہ پی پی 7 کے سکولوں کیلئے 16 کروڑ 50 لاکھ روپے کے ترقیاتی فنڈز، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور عوامی نمائندگان کو خراج تحسین

بدھ 20 اگست 2025 23:07

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی وژنری قیادت اور مسلم لیگ (ن) کے عوامی نمائندگان ایم این اے اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی خصوصی کاوشوں سے محکمہ تعلیم نے حلقہ پی پی 7 (کہوٹہ و کلرسیداں) کے سرکاری سکولوں کیلئے تقریباً 16 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

ان ترقیاتی فنڈز کا مقصد تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا اور طلبہ کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 50.69 ملین روپے 33 اضافی کمروں کی تعمیر کیلئے مختص کیے گئے ہیں 80.19 ملین روپے 15 خطرناک عمارتوں کی مرمت و بحالی (ری ویمپنگ) پر خرچ ہوں گے 75.27 ملین روپے 31 سکولوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے رکھے گئے ہیں۔173.7 ملین روپے 29 سکولز کیلئے نئے فرنیچر پر خرچ ہوں گے۔

(جاری ہے)

1.5 ملین روپے 19 سکولوں میں نئے باتھ رومز کی تعمیر پر صرف ہوں گے۔58.33 ملین روپے 38 سکولز کی نئی باونڈری والز کیلئے دیے گئے ہیں۔64.1 ملین روپے 2 سکولز میں سولر سسٹمز کی تنصیب پر خرچ ہوں گے۔عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس تاریخی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں اتنی بڑی سرمایہ کاری علاقے کے بچوں کے مستقبل کو روشن کرنے کی ضمانت ہے۔ مقامی رہنماؤں اور والدین نے بھی ایم این اے اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے حلقہ کے تعلیمی ادارے جدید سہولیات سے آراستہ ہوں گے اور بچے بہتر ماحول میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔\378